کوئٹہ ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی، فائنل فور میں آنے کا موقع ہے، ٹائمل ملز

اسپورٹس رپورٹرز  پير 9 مارچ 2020
پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے سے لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، ٹائمل ملز۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے سے لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، ٹائمل ملز۔ فوٹو: فائل

 لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ٹائمل ملز کا کہنا ہے کہ ابھی ہم ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے، سب کی طرح ہمارے پاس بھی فائنل فور میں جگہ پانے کا ابھی موقع موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ٹائمل ملز نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے کہا کہ پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے عمر اکمل کے اخراج سے کمبی نیشن ڈسٹرب ہوا، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اب بھی کم بیک کرکے فائنل فورمیں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، ہماری پرفارمنس ڈاؤن ضرور ہوئی ہے تاہم اگلے میچز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئٹہ کہ طرف سے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے ابھی دو گیمز باقی ہیں، جیت کر کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے، اس لیگ میں فاسٹ بولرز کو سخت محنت کرنا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین میں بہت ٹیلنٹ ہے، انہوں نے اپنی عمدہ بولنگ سے بہت اچھا تاثر چھوڑا ہے، یہ مستقبل میں مزید اچھی بولنگ کرنے کے قابل ہوں گے، پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے سے لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، سب وینیوز کے اسٹیڈیمز اور کراوڈ شاندار رہا ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔

ٹائمل ملز کا کہنا تھا کہ ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہو ئے، پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے پچز بڑی شاندار ہیں، مقامی بولروں کا معیار بہت اچھا ہے، پی ایس ایل میں پرفارم کرکے ہمیشہ ہی اچھا لگا ہے، احمد شہزاد کی مدد سے سب جگہ پر اچھا کھانا کھا کر انجوائے کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔