سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے لیے گلوبل اسلامک فنانس لیڈر شپ ایوارڈ

مسلم دنیا میں افرادی قوت،مالیاتی سہولتوں، قدرتی ذرائع سمیت بے شماراثاثے ہیں، شوکت عزیز۔


Monitoring Desk November 29, 2013
اسلامک بینکنگ تیزی سے ترقی کررہی ہے، عنقریب اس کے اثاثے 2کھرب ڈالرتک پہنچ جائیںگے۔ شوکت عزیز۔ فوٹو فائل

IQBALABAD: سابق وزیراعظم شوکت عزیزکوگلوبل اسلامک فنانس لیڈرشپ ایوارڈ2013ء سے نوازاگیاہے۔

انھیں یہ ایوارڈدبئی میں ایک پروقارتقریب میں دیاگیا۔ شوکت عزیزنے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا میں افرادی قوت،مالیاتی سہولتوں، قدرتی ذرائع سمیت بے شماراثاثے ہیں جنھیںگڈگورننس،اصلاحات اورموثرپالیسیوںکی مدد سے بڑھایا جاسکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ اسلامک بینکنگ تیزی سے ترقی کررہی ہے اورعنقریب اس کے اثاثے 2کھرب ڈالرتک پہنچ جائیںگے۔