اطالوی پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم سلیو برلسکونی کی رکنیت منسوخ کر دی

سابق اطالوی وزیراعظم کوان کے خلاف ٹیکس فراڈکے ایک کیس کوبرقراردیے جانے کے بعدان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کردی۔


APP November 29, 2013
آج کا دن اطالوی تاریخ کا افسوسناک دن ہے،سیاست سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا، برلسکونی۔ فوٹو : فائل

اطالوی پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم سلویوبرلسکونی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم کوان کے خلاف ٹیکس فراڈکے ایک کیس کوبرقراردیے جانے کے بعدان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کردی،77سالہ برلسکونی کوبرطرفی کے بعدپارلیمنٹ سے بری طرح رخصت کیاگیاجسکے بعدان کے حامی سینیٹ ارکان اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کرشریک ہوئے۔اپنی رہائش گاہ سے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کا دن اطالوی تاریخ کا افسوسناک دن ہے،سیاست سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا، پارلیمنٹ سے باہر رہتے ہوئے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔