ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں بہتری

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.15 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی واقع ہوئی


ویب ڈیسک March 13, 2020
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.15 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی واقع ہوئی (فوٹو: فائل)

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.15 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.50 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

بزنس رپورٹر جمعہ کے روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.15 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.50 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 2.15 روپے کی کمی سے 158.65روپے سے گھٹ کر156.50روپے اور قیمت فروخت158.85روپے سے گھٹ کر157روپے ہوگئی۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید1.50روپے کمی سے157.50روپے سے گھٹ کر156روپے اور قیمت فروخت158.50روپے سے گھٹ کر157روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطاق یورو کی قدر 1روپے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید173.50روپے سے گھٹ کر172روپے اور قیمت فروخت176روپے سے گھٹ کر 175روپے ہوگئی جبکہ4.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 198روپے سے گھٹ کر 192روپے اور قیمت فروخت 201.50روپے سے گھٹ کر197روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41 روپے سے گھٹ کر40.75روپے اور قیمت فروخت 41.30 روپے سے گھٹ کر 41.20 روپے ہوگئی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.10 روپے سے گھٹ کر 41.80 روپے اور قیمت فروخت 42.40 روپے سے گھٹ کر 42.30 روپے ہوگئی جب کہ چینی یوآن کی قیمت خرید 20 روپے اور قیمت فروخت 22.50 روپے پر مستحکم رہی۔

مقبول خبریں