اداروں کی نااہلی کا بوجھ عدلیہ پر پڑ رہا ہے چیف جسٹس

خوراک میں چھپکلیاں اور دوسری چیزیں نکلنے تک کا نوٹس تو عدلیہ کو لینا پڑتا ہے، چیف جسٹس


Numainda Express November 30, 2013
ریاست انصاف کی فراہمی میں ناکام رہی، افتخار محمد چوہدری۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ نصاف کی فراہمی میں ریاست اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اداروں کی نااہلی کا بوجھ عدلیہ پر پڑ رہا ہے ، اب ریاست کو آگے آنا چاہیے۔

وکلاء معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، کالے کوٹ نے ملک میں مثالی انقلاب لاکر دکھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ جوڈیشل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔



چیف جسٹس نے کہا کہ اب جیلوں میں قیدیوں کے لیے خوراک میں چھپکلیاں اور دوسری چیزیں نکلنے تک کا نوٹس تو عدلیہ کو لینا پڑتا ہے اور ایک گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر بھی مقدمہ درج کرنے کے لیے سپریم کورٹ کو حکم دینا پڑتا ہے، عدلیہ کو اب بھی جتنی کوشش کرنی پڑتی ہے کرتی رہے گی لیکن حکومتیں اس جانب توجہ نہیں دیتیں۔اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں بینچ، بار اور انتظامیہ کا کردار اہم ہوتا ہے۔