افغانستان میں فائرنگ خودکش حملہ 2 افراد ہلاک رکن پارلیمنٹ زخمی

صوبہ قندوز کے جارگوزار علاقے میں مسجد جانیوالوں پر فائرنگ، 2عام شہری ہلاک 2زخمی ہوگئے


News Agencies/AFP November 30, 2013
صوبہ زابل کے رکن پارلیمنٹ حمیداللہ توکھی کے گھر پرخودکش حملہ ہوا،مزید2 افراد زخمی ہو گئے. فوٹو: فائل

KARACHI: افغانستان میں فائرنگ اور خودکش حملہ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ رکن پارلیمنٹ زخمی ہوگیا۔

شمالی صوبہ قندوز میں فائرنگ سے 2عام شہری ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ نائب صوبائی پولیس سربراہ نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ جارگوزار کے علاقے میں صبح سویرے پیش آیا جہاں پرمسجد جانے والے افراد پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی تاہم کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔



دریں اثنا خودکش حملے میں ایک افغان ممبرپارلیمنٹ زخمی ہوگیا۔کابل میں صوبہ زابل سے تعلق رکھنے والا رکن پارلیمنٹ حمیداللہ توکھی کے گھرمیں ایک خودکش حملہ آور داخل ہوا جس نے پگڑی میں بم چھپایا ہوا تھا اور اس نے گھر میں داخل ہوتے ہی دھماکا کردیا جس میں رکن پارلیمنٹ زخمی ہوگیا۔ حملے میں مزید 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔