فلم آر راجکمار کا رومانوی گانا ’دھوکا دھڑی‘ ریلیز ہوگیا

سوناکشی اور شاہد کپور کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم 6دسمبر کو ریلیز ہو گی


این این آئی December 01, 2013
سوناکشی اور شاہد کپور کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم 6دسمبر کو ریلیز ہو گی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور شاہد کپور کی فلم 'آر راجکمار' کا رومینٹک سانگ 'دھوکا دھڑی' ریلیز ہو گیا، دونوں فنکاروں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر پربھو دیو ہیں۔ گانے کے بول 'دل یہ دھوکا دھڑی کر دیگا، سوچا نہ تھا اتنی یہ گڑبڑی کر دیگا، ہیں جب کہ اسے اریجیت سنگھ نے اور پلک مچھل نے گایا ہے۔



وکرم راجانی اور سنیل لیلا کی پروڈیوس کردہ فلم میں شاہد اور سوناکشی کے ساتھ سونو سوڈ اور پونم جھاور اہم کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ 'عاشقی ٹو' کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی۔ 40کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم 6دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

مقبول خبریں