شاہراہ پاکستان پر زیرتعمیر فلائی اوورز کے تمام فنڈز جاری

تمام مشکلات کے باوجود کام کو جاری رکھنا اور اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنا ہی ہنر مندی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی


Staff Reporter December 01, 2013
ایڈمنسٹریٹررئوف اختر فلائی اوورز کے تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران افسران سے گفتگو کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ شاہراہ پاکستان پر تعمیر ہونے والے چاروں فلائی اوورز کیلیے مکمل فنڈز فراہم کردیے گئے ہیں۔

شاہراہ پاکستان پر زیر تعمیر چاروں فلائی اوورز کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو نے بتایا کہ عائشہ منزل فلائی اوور کے دوسرے ٹریک کا تعمیراتی کام 80 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے اس وقت عائشہ منزل فلائی اوور کے دوسرے ٹریک کی فلنگ کی جارہی ہے جس کے بعد کارپیٹنگ کی جائے گی انھوںنے بتایا کہ یہ دوسرا ٹریک اس ماہ کے آخر تک کھول دیا جائے گا۔



واٹر پمپ اور عائشہ منزل فلائی اوورز تقریباً 500-500 میٹرز طویل ہیں ،ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی کو بتایا گیا کہ لیاقت آباد فلائی اوور کے دوسرے ٹریک پرتعمیراتی کام 83 فیصد مکمل ہوچکا ہے جسے اگلے ماہ کے اختتام تک کھول دیا جائے گا انہوںنے بتایا گیا کہ لیاقت آباد فلائی اوور کا تعمیراتی کام کچھ تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سیوریج لائنوں کی منتقلی اور ڈیزائن میں تبدیلی تھی، لیاقت آباد فلائی اوور 460 میٹر لمبا ہے اور اس پر تعمیراتی لاگت کا تخمینہ 476 ملین روپے ہے، لیاقت آباد فلائی اوور کا دوسرا ٹریک مکمل ہونے کے بعد فلائی اوور کے نیچے 45 سالہ پرانی48 انچ کی پانی کی لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا اور اسٹروم واٹر ڈرین بھی ڈالی جائیں گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے ہدایت کی کہ لیاقت آباد فلائی اوور کی دیوار کو لیول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ دیوار کے اوپری حصے کو بہتر بنایا جائے، انہیں بتایا گیا کہ تین ہٹی فلائی اوور کی تعمیر کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔

مقبول خبریں