نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی مساجد کے دروازے بند رہے

مساجد کے باہر پولیس موبائلیں تعینات رہیں اور افسران گشت میں مصروف رہے ، شہریوں نے گھروں پر نماز اداکیں


Staff Reporter March 28, 2020
کوروناپھیلنے کے خدشے کے پیش نظرنمازجمعہ پرپابندی لگائی گئی،کئی مساجد کے باہر شہری نماز کیلیے جمع بھی ہوئے۔ فوٹو: آئی این پی

سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے روایتی اجتماعات پر پابندی کے باعث پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے، لاؤڈ اسپیکر پر شہریوںکواجتماع سے روکنے کی اپیلیں کی گئیں۔

عالمی وباکورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے روایتی اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی، گزشتہ روز اس پابندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں پولیس نے کئی انتظامات کیے ، اس ضمن میں مساجد کے باہر آنیوالے شہریوں سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کرکے اپیل کی گئی کہ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائدکردی گئی ہے لہٰذا شہری اپنے گھروں پر نماز ادا کریں،اس سلسلے میں شہر بھر کی متعدد مساجد میں انتظامیہ کو پیشگی نوٹس بھی ارسال کیے گئے۔

پولیس حکام نے مساجد کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اورانھیں حکومت کی عائد کردہ پابندی سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور عملدرآمد پر گفتگو کی گئی ،اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ، مساجد کے باہر پولیس موبائلیں تعینات رہیں جبکہ اعلیٰ افسران بھی گشت میں مصروف دکھائی دیے۔

 

مقبول خبریں