لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوہلی کو اہلیہ انوشکا سے بال کٹوانا پڑ گئے

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 29 مارچ 2020

 لاہور:  لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اہلیہ انوشکا شرما سے بال کٹوانا پڑ گئے۔

بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے بال کاٹتی نظر آتی ہیں، کوہلی نے اس دوران ایک جملہ بھی کہاکہ ’’میری بیوی کا بنایا گیا خوبصورت ہیئر کٹ‘‘، ویڈیو کے آخر میں کٹنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں، یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن اور گھر تک محدود ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سوشل میڈیا پر خاصے سرگرم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔