پاکستانی انجینئر نے سستا پورٹیبل وینٹی لیٹر تیار کر لیا

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 30 مارچ 2020
پورٹ ایبل وینٹی لیٹر کو چلانے کے لیے کسی ڈاکٹر یا تکنیکی عملے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انجینئر علی مرتضیٰ سولنگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پورٹ ایبل وینٹی لیٹر کو چلانے کے لیے کسی ڈاکٹر یا تکنیکی عملے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انجینئر علی مرتضیٰ سولنگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

حیدر آباد: پاکستانی انجینئر نے سستاخود کار پورٹیبل (سفری) وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔

سندھ کے شہر حیدرآباد میں امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلیم حاصل کرنے والے انجینئر علی مرتضیٰ سولنگی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھوں نے سستا ترین اور خودکار پورٹ ایبل وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے جس کا ڈیزائن انھوں نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو بھی دکھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے تیار کردہ پورٹ ایبل وینٹی لیٹر کو چلانے کے لیے کسی ڈاکٹر یا تکنیکی عملے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔