- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
کراچی میں سستی سبزی بیچنے والوں پر ناجائز منافع خوروں کا حملہ
کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں کم نرخ پر سبزی اور پھل فروخت کرنے والے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، اس دوران تیز دھار آلے کے وار سے چار افراد زخمی ہوگئے اس دوران نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا ، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے سیکٹر 10نورانی محلے میں جمعہ کی دوپہر سبزی اور پھل فروخت کرنے والے ٹھیلے والوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اس دوران تیز دھار آلے کے وار سے 35سالہ عمر خان ،60سالہ شیر محمد ، صابر اور سیف اللہ زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، ایس ایچ او جاوید اختر کے مطابق شدید زخمی ہونے والے عمر خان اور شیر محمد پھل فروش جبکہ دو سبزی والے شامل ہے ، ابتدائی تفیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ زخمی افراد کم نرخ پر سبزی اورپھلفروخت کررہے تھے ان کو باچاخان اور دیگر افراد نے کم نرخ میں فروخت کرنے پر منع کیا جس پر جھگڑا ہوا، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے باچا خان ، سید اسماعیل شاہ اور یونس کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے سلمان اور سعید اکبر موقع سے فرار ہوگئے تھے جن کی تلاش کی جارہی ہے ، انھوں نے مزید بتایا کہ شیر خان اور عمر خان کی حالت تشویشناک ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔