رمضان میں اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان

این این آئی  ہفتہ 25 اپريل 2020
کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت محنت پر زور دیا، شاہ سلمان۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت محنت پر زور دیا، شاہ سلمان۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد پر اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے۔

رمضان المبارک کی آمد پر جاری بیان میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت محنت پر زور دیا۔

سعودی فرماں روا نے کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عبادات میں پیش آنے والی مشکلات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔