نئے کنکشن نہیں دے سکتے صنعتوں کو ایک دن گیس بندش مجبوری ہے ایم ڈی سوئی سدرن

سردیوں میں گیس کی طلب بڑھنے سے پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایم ڈی سوئی سدرن ظہیر صدیقی


Business Reporter December 05, 2013
سردیوں میں گیس کی طلب بڑھنے سے پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایم ڈی سوئی سدرن ظہیر صدیقی فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ظہیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی میں وقت لگے گا۔

حکومتی پابندی کے باعث گیس کے نئے کنکشن فراہم نہیں کیے جاسکتے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوسائٹ سپر ہائی وے ٹریڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید علی غوری کی قیادت میں 4 رکنی وفد سے ملاقات میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی طلب بڑھنے سے پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ہفتے میں ایک دن اتوار کو گیس کی بندش مجبوری ہے۔ اس موقع پر جاوید علی غوری نے کہا کہ صنعتی علاقے میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، نئے کنکشن فراہمی نہ کیے جانے کے باعث نئی صنعتوں کا قیام مشکل ہوچکا ہے۔