- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
دورۂ انگلینڈ ؛ بورڈکوچ اور کپتانوں سے مشاورت کرے گا
کراچی: دورۂ انگلینڈ پر پی سی بی کوچ اور کپتانوں سے بھی مشاورت کرے گا،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے مطابق18 مئی کو ای سی بی سے میٹنگ میں سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، میچز کی تعداد بھی طے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 30جولائی سے 2 ستمبر تک انگلینڈ سے3 ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں، کورونا وائرس کے سبب یہ سیریز اب وقت پر ہوتی نظر نہیں آتی، اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے، نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے استفسار پر سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا کہ انگلینڈ نے 4 یا 5 ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز پر ابھی ہم سے کوئی بات نہیں کی، ای سی بی آفیشلز سے ٹیلی کانفرنس میں سیریز کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے،انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکو دورے پر شکوک ہیں، اس لیے شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے۔
ان دنوں ہر برطانوی اخبار اپنی اپنی اسٹوری شائع کر رہا ہے، البتہ اصل حقائق کا علم میٹنگ کے بعد ہی ہوگا۔ایک سوال پر وسیم خان نے کہا کہ ڈائریکٹر میڈیکل پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم اور انگلش بورڈ کے میڈیکل چیف ہفتے میں ایک بارتو صورتحال پر بات کرتے ہی ہیں۔
یہ درست ہے کہ انگلینڈ میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں،اب میری اپنے ہم منصب سے بات چیت میں صورتحال مزید واضح ہوگی کہ کیا فیصلہ کریں گے،ابھی تو کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ہمیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ ہر ہفتے صورتحال میں تبدیلی آ رہی ہے،انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ18 مئی کو ٹیلی کانفرنس ہو جائے،اسی کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے، ہم ای سی بی کی تجاویز سننے کے بعد بورڈ حکام کے سامنے رکھیں گے پھر انھیں کوئی حتمی جواب دیا جائے گا،کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ کپتان اظہر علی، ٹی ٹوئنٹی قائد بابر اعظم سمیت پلیئرز سے بھی مشاورت کریں گے،اسی کے بعد کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔