شین واٹسن نے پی ایس ایل کو بگ بیش سے زیادہ بہتر قرار دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 مئ 2020
پی ایس ایل اور انڈین لیگ میں جس ایک چیز پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہ کرکٹ کی کوالٹی ہے،سابق آسٹریلوی آلراؤنڈر۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل اور انڈین لیگ میں جس ایک چیز پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہ کرکٹ کی کوالٹی ہے،سابق آسٹریلوی آلراؤنڈر۔ فوٹو: فائل

کراچی: آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ اور آئی پی ایل کو اپنے ملک میں کھیلی جانے والی بگ بیش سے کہیں زیادہ بہتر قرار دے دیا۔

شین واٹسن نے اپنے ایک بلاگ میں لکھاکہ پی ایس ایل اور انڈین لیگ میں جس ایک چیز پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہ کرکٹ کی کوالٹی ہے، وہ جانتے ہیں کہ اگر ایونٹ کا معیار اچھا ہوا تو وہ لمبے عرصے چلے گا اور کمرشل ویلیو میں بھی اضافہ ہوگا، ان دونوں ایونٹس میں کرکٹ کے معیار پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے، اس کے برعکس بگ بیش میں کرکٹ کی کوالٹی ترجیحات میں دکھائی نہیں دیتی بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔