عادل رشید نے بابراعظم کو کوہلی سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا

اکثر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے


Sports Reporter May 16, 2020
اکثر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے: ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عادل رشید نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا ہے۔

انگلش اسپنرکا کہنا ہے کہ دونوں ہی ورلڈکلاس بیٹسمین اپنی صلاحیتیں ثابت کر چکے ہیں لیکن موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے میں بابراعظم کو اپنا پہلا انتخاب قرار دوں گا، انہوں نے رواں سال زیادہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اکثر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، مبصرین کی بڑی تعداد تینوں فارمیٹ میں 50 سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے ویرات کوہلی کو ترجیح دیتی ہے لیکن عادل نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں