نیٹو سپلائی روک کر عوامی جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں شاہ محمود

جاوید ہاشمی، اسد عمر، شیریں مزاری، شفقت محمود، دستی کی بھی تکرار میں عمران خان سے گفتگو


Monitoring Desk December 06, 2013
ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ڈرون حملوں کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ اپنے فیصلے سے پھر گئے ہیں،رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج میں نیٹوسپلائی روک کر ہم عوامی جذبات کا اظہار کررہے ہیں، ڈرونز کو روکنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں ہے اور نہ ہی ایئر فورس ہمارے ماتحت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان نے اسلام آباد میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کے مقام پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے گفتگو کی۔



پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ڈرون حملوں کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ اپنے فیصلے سے پھر گئے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی اور رکن اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ ہمارے اختیار میں جو کچھ تھا وہ ہم کررہے ہیں، اب باقی بات وفاق کے ہاتھ میں ہے۔ پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا کے پاس کوئی متبادل راستہ نہیں ہے۔