
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سوشل میڈیا بھی دور حاضر میں تبدیلی کااہم عنصر بنا ہے، قومی جذبے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلیے سوشل میڈیا کے مثبت کردار کو بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔