پی سی بی،مالی اخراجات کے معاملے پر متعدد ذمہ داروں سے جوابات طلب

زبیر نذیر خان  پير 8 جون 2020
بورڈ کی جانب سے ہونے والی مالی ادائیگیوں سے متعلق سوالات پر مشتمل خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بورڈ کی جانب سے ہونے والی مالی ادائیگیوں سے متعلق سوالات پر مشتمل خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مالی اخراجات کے معاملے پر متعدد ذمہ داروں سے جوابات طلب کیے ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سابق رکن گورننگ بورڈ شکیل شیخ کے ساتھ بعض دیگر افراد کو بھی مالی معاملات پر جواب کیلیے خطوط ارسال کیے گئے ہیں،معمول کے مطابق حسابات کی جانچ پڑتال کے دوران بعض سوالات سامنے آئے۔

بورڈ کی جانب سے ہونے والی مالی ادائیگیوں سے متعلق سوالات پر مشتمل خطوط جاری کیے گئے ہیں،شکیل شیخ سے بطور رکن گورننگ بورڈ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کرنے اور مشیر چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے وصول کیے جانے والے 26 لاکھ روپے کے حسابات طلب کیے گئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔