وزارت سائنس، صحت کے مابین الیکٹرو طبی آلات کیلیے معاہدہ

رضیہ خان  جمعـء 12 جون 2020
نجی کمپنیوں سے تعاون بڑھائیں گے، فواد، کورونا نازک موڑ پر ہے، ظفر مرزا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نجی کمپنیوں سے تعاون بڑھائیں گے، فواد، کورونا نازک موڑ پر ہے، ظفر مرزا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت صحت کے مابین الیکٹرو طبی آلات کی ترقی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کردیے۔

مقامی انجینئرنگ کے آغاز اور صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کیلیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت صحت کے مابین الیکٹرو طبی آلات کی ترقی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، تقریب میں وزیر سائنس فواد چوہدری ، ڈاکٹر ظفر مرزا ، چیئرمین پی ای سی اور سی ای او ڈریپ موجود تھے۔

نیشنل کمانڈ کے مطابق فی الحال 15 وینٹی لیٹر مختلف آزمائشوں میں ہیں، پی ای سی کے ذریعے 4 وینٹی لیٹرزمشینوں کی آزمائش رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شعبہ صحت میں حفاظتی سامان برآمدکی پوزیشن میں ہیں، 10کروڑ ڈالرکے ایکسپورٹ آرڈرز ہیں۔ بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 47ڈیزائن موصول ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔