- پائلٹ لائسنسنگ کیس کی تحقیقات میں سائبر کرائم ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہل کار شہید دو شدید زخمی
- ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان
- راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او عمران عباس شہید
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا، مریم نواز
- کیمیائی آلودگی جسم کو 8 طرح سے نقصان پہنچاتی ہے
- کیا یہ تین منزلہ عمارت دریا میں ڈوب رہی ہے؟
- گوادر سے بیرون ملک کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ ناکام، 4 ملزمان گرفتار
- حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت
- اب اسمارٹ فون پاکستان میں بنیں گے، 3 کمپنیوں کا پلانٹس لگانے کا اعلان
- مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی دسترس سے باہر
- راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید
- بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آیا ہے، شاہد آفریدی کی تصدیق
- ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
- بریسٹ کینسر سے آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج کے لیے ایپ متعارف
- پی ایس ایل 6 کی تحقیقات کیلیے فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان
- حکومت کا اپنے ہی قائم کردہ براڈ شیٹ کمیشن سے عدم تعاون
- نائیجیریا میں بحری قزاقوں نے چینی جہاز کے عملے کو ایک ماہ بعد رہا کردیا
ویسٹ انڈیز کو بند دروازوں کے پیچھے فتح نظر آنے لگی

تماشائیوں کی عدم موجودگی کا براہ راست فائدہ ہمیں ہوگا،انگلینڈکوکرکٹ کے فقدان سے نقصان پہنچے گا،کوچ فوٹو : فائل
مانچسٹر: ویسٹ انڈیز کو بند دروازوں کے پیچھے فتح نظر آنے لگی، ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہاکہ انگلش تماشائیوں کی عدم موجودگی کا براہ راست فائدہ ہمیں ہوگا، انگلینڈ کو مسابقتی کرکٹ کے فقدان سے بھی نقصان پہنچے گا، صورتحال بڑی حد تک ہمارے حق میں دکھائی دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں 8 جولائی سے شیڈول ٹیسٹ سیریز تماشائیوں کے بغیر کھیلی جائے گی، کیریبیئن کوچ فل سمنز اسے اپنے حق میں بہتر قرار دیتے ہیں،انھوں نے کہا کہ یہ سیریز دونوں ٹیمیں ایک جیسے ہی ماحول میں کھیلیں گی، ہمارے لیے اچھی بات یہ ہے کہ انگلینڈ کو سپورٹ کرنے والے 20 ہزار سے زائد تماشائی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے، اس وجہ سے میزبان سائیڈ کو ہوم کراؤڈ کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگی، یہ چیز ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
سمنز سمجھتے ہیں کہ مسابقتی کرکٹ کی کمی بھی انگلش ٹیم کیلیے نقصان دہ ثابت ہوگی، ویڈیو کانفرنس میں انھوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ نے گذشتہ کچھ عرصے سے کوئی ٹور نہیں کیا جبکہ ہم نے اپنے ملک میں کرکٹ کھیلی، اگر عام حالات ہوتے تو ہم صرف کیمپ لگا کر یہاں آتے جبکہ انگلینڈ اپنے ہوم سیزن کے وسط میں ہوتا جس سے انھیں زیادہ ایڈوانٹیج حاصل ہوسکتا تھا، مگر اب اس صورتحال کو بھی میں اپنے حق میں دیکھ رہا ہوں، گذشتہ کچھ عرصے سے مسابقتی کرکٹ نہ کھیلنے کا بھی میزبان ٹیم کے کھیل پر اثر پڑے گا۔
یاد رہے کہ 18 ماہ قبل ویسٹ انڈیز نے ہوم گراؤنڈز پر انگلینڈ کوٹیسٹ سیریز میں 2-1سے شکست دی تھی۔ فل سمنز نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے ہمیں سیریز میں شمرون ہٹمائر، ڈیرن براوو اور کیموپال کی خدمات حاصل نہیں جو اس ٹور سے دستبردار ہوگئے، البتہ دیگر کھلاڑی ان کی جگہ بہتر پرفارم کرنے کیلیے پْراعتماد ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔