شمالی یورپ میں سمندری طوفان سردی 70 افراد ہلاک

ساورنامی طوفان نے برطانیہ کے بعدہالینڈ،پولینڈ،جرمنی،اسکینڈے نیویاممالک کوبھی زدمیں لے لیا


News Agencies December 08, 2013
سویڈن میں2، پولینڈ میں 3، برطانیہ میں2 جبکہ ڈنمارک میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔۔فوٹو:رائٹرز

شمالی یورپ کے کئی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے 60افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سمندری طوفان سے بھی مزید 10 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سرداور تیزہوائوں کی وجہ سے متعددملکوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔ طوفان کے راستے میں ہونے کی وجہ سے جرمنی کی بندرگاہ، ہیمبرج شہرکا مچھلی بازاراور دریاکے قریبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ طوفان کے باعث ہالینڈمیں بھی کچھ علاقے زیرآب آگئے۔ بحراوقیانوس میںاٹھنے والے ساورنامی طاقتورطوفان نے برطانیہ کے اوپرسے گزرنے کے بعدہالینڈ، پولینڈ، جرمنی اوراسکینڈے نیویاممالک کو بھی اپنی زدمیں لے لیا۔



موسم سرما کے دوران اچانک شدیدبرفباری اور 158 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ آنے والے اس طوفان نے مجموعی طورپر متعددملکوں کومتاثر کیا۔ ساورکی وجہ سے سویڈن میں2، پولینڈ میں 3، برطانیہ میں2 جبکہ ڈنمارک میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سویڈن کی سمندری حدودمیں فلپائن سے تعلق رکھنے والے 2کشتی راں جمعرات سے لاپتہ ہیں۔ ان دونوںسیلرز کی بازیابی کے لیے جاری کارروائیاںاب روک دی گئی ہیں۔ پولینڈمیں قریباً 4لاکھ گھروں کوبجلی کی فراہمی عارضی طورپر متاثرہوئی جبکہ سویڈن میں 50ہزار اورجرمنی میں 4ہزار گھرانوںکو بجلی کی فراہمی میں تعطل کاسامنا کرنا پڑا۔

مقبول خبریں