سنگاکارا اورجے وردنے نے ورلڈ کپ فائنل فکسڈ ہونے کے ثبوت مانگ لیے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 19 جون 2020
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

کولمبو:  سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا اور مہیلا جے وردنے نے ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکسڈ ہونے کے ثبوت مانگ لیے۔

سابق وزیر کھیل مہندانندا آلوتھگامگے کے دعوے پر جے وردنے نے ٹویٹ میں حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شاید انتخابات قریب ہیں،2011 کے میگا ایونٹ میں کپتان سنگاکارا نے کہاکہ سب سے بہتر بات الزامات کی تہہ میں جانا ہے، صرف قیاس آرئیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔