- جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی میں رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مزموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- نااںصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
- دو ڈرونز کے درمیان کوانٹم انٹرنیٹ سگنل بھیجنے کا کامیاب مظاہرہ
- ٹون می: آپ کی تصویر کو ڈزنی فنکار بنانے والی ایپ
- تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع
- بھارت یکے بعد دیگرے اپنی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
- مزید 1920 افراد میں کورونا کی تشخیص، 46 مریض جاں بحق
- کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری اسکولوں کی تعمیرو مرمت،21 کروڑ کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ
- کورونا لہر کے باعث بیوٹی پارلرز کا کام شدید متاثر
- حفیظ کی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان ثبت
- جنوبی افریقا کا ’تھنک ٹینک‘ بھارت میں رہ گیا
- شرجیل کو واپس نہ لاؤ
- کورونا ویکسین ٹرائل مکمل ... پاکستان میں تیار ی ممکن ہے!!
- لاہور میں یونیورسٹی طالبہ کی نجی ہوسٹل میں خود کشی
- دودھ چوری کاالزام‘زمیندارنے ملازم کوزنجیروں سے باندھ دیا
- انا پرست حکمراں اور اقتدار کی خواہش
- انٹرنیشنل ڈیلرز کی ایل این جی دینے سے معذرت، پاکستان میں گیس بحران سنگین ہونے کا خدشہ
- سلیم مانڈوی والا کیخلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، نیب
شعیب اختر نے یونس خان کے آرچر سے متعلق بیان کو غیرضروری قرار دیدیا

جوفراآرچر سے گھبرانے یا اس طرح کے بیان دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سابق بولر۔ (فوٹو: فائل)
کراچی: شعیب اختر نے بیٹنگ کوچ یونس خان کے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر سے متعلق بیان کو غیرضروری قرار دے دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے کہا کہ یونس نے بیان دیا کہ ہم جوفرا آرچر سے محتاط رہیں گے، اگرچہ وہ ایک اچھے انسان ہیں مگرآرچر سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یونس نے کہا کہ پلیئرز قدرے دفاعی کھیل کھیلیں گے، انھیں اس طرح کے بیانات دینے کی ضرورت نہیں ہے، یونس کو کھلاڑیوں میں اپنا انداز منتقل کرنا چاہیے، نئے پلیئرزکو ان کے اسٹائل، اسٹرائیک ریٹ اور ایوریجز کے ساتھ کھیلنا چاہیے، اسی صورت میں ہمیں ان کی کوچنگ سسٹم میں موجودگی کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے، ان میں جو حوصلہ تھا وہی نوجوان کھلاڑیوں میں منتقل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں، جوفراآرچر سے گھبرانے یا اس طرح کے بیان دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔