- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
دورۂ آسٹریلیا ؛ بھارت نے نازنخرے دکھانا شروع کردیے
ممبئی: بھارت نے دورۂ آسٹریلیا کیلیے بھی نازنخرے دکھانا شروع کردیے، کینگرو دیس میں اپنے کھلاڑیوں کے 14 روزہ قرنطینہ پر اعتراض کردیا،صدر بی سی سی آئی ساروگنگولی نے کہاکہ ہم دسمبر میں ٹور کیلیے تیار مگر آئسولیشن کا دورانیہ کم ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ کھلاڑی اتنی دور جا کر2 ہفتوں کیلیے ہوٹل کے کمروں تک محدود رہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو4 ٹیسٹ اور محدود اوورز کے میچز کیلیے دسمبر میں کینگرو دیس کا رخ کرنا ہے، وہاں دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کو کورونا وائرس کے پیش نظر لازمی 14 روزہ قرنطینہ کرنا پڑتا ہے، حال ہی میں میلبورن میں وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں، مگر بھارتی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو اتنے طویل قرنطینہ کے حق میں نہیں اور اس میں چھوٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے کہاکہ ہم اس ٹور کی تصدیق کرتے ہیں، دسمبر میں ہماری ٹیم آسٹریلیا جائے گی لیکن ہمیں امید ہے کہ وہاں پر قرنطینہ کی مدت میں کچھ کمی ہوگی، ہم نہیں چاہتے کہ کھلاڑی اتنی دور جا کر2 ہفتوں تک ہوٹل کے کمروں میں بیٹھے رہیں، یہ بہت ہی مایوس کن ہوگا، جیسا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وائرس کے حوالے سے زیادہ محفوظ ہیں، صرف میلبورن میں ہی یہ وبا زیادہ دکھائی دیتی ہے، اسی وجہ سے ہم اپنی ٹیم وہاں بھیج رہے ہیں لیکن بہرحال قرنطینہ کی مدت میں کمی کرنا ہوگی تاکہ کھلاڑی جلد سے جلد کرکٹ کی جانب واپس لوٹ آئیں۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو بھی اپنی آمد پر 14 روز کا قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا۔ کینگروز سے ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے گنگولی نے واضح کیا کہ اس بار مقابلے زیادہ سخت ہوں گے، میزبان سائیڈ مکمل قوت کے ساتھ میدان سنبھالے گی۔ یاد رہے کہ 2 برس قبل بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیتی تھی،اس وقت کینگرو دستے میں بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے پابندی کے باعث اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر شامل نہیں تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔