شہبازشریف فیملی کے اکاؤنٹ میں پاپڑ فروش کی جانب سے کروڑوں منتقل کرنے کا انکشاف

طالب فریدی  جمعـء 17 جولائی 2020
منظور پاپڑ فروش کے نام سے 1 کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 435 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے، نیب دستاویزات

منظور پاپڑ فروش کے نام سے 1 کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 435 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے، نیب دستاویزات

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا۔

سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے اکاؤنٹس میں منتقل کر تا رہا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے ریکارڈ حاصل کرنے کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔

نیب دستاویزات کے مطابق جو رپورٹ تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے دوران تحقیقات حاصل کی ان کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے 13 لاکھ 69 ہزار 915 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے یہ پیسے 12 ٹرانزیکشن میں بھیجے گئے، ہر ٹرانزیکشن میں پاکستانی 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بھیجے گئے، منظور پاپڑ فروش کے نام سے 12 ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہباز، اور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں ہوئیں، سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں، حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں جب کہ رابعہ عمران کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز منتقل ہوئے جن کی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے بنتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔