
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سمیت 14 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بغدادی تھانے کے ایک مقدمے میں گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی۔
آئندہ سماعت پر عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے گرفتار گینگ وار کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز نوید عرف کپی اور امام بخش عرف واجہ کو 5 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو سی ٹی ڈی نے گینگ وار کے نوید عرف کپی اور امام بخش عرف واجہ کو پیش کیا۔