- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
گلو کار بلال سعید اور صبا قمر پر مقدمے کی درخواست، 12 اگست تک جواب طلب
لاہور: مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں گلوکاربلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پھٹ پڑا
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے اور مسجد کی توہین اور کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں۔ درخواست گزار نے صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف، کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی
واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے پر سوشل میڈیا اور سیاسی وسماجی تنظمیوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی واقعے کا نوٹس لے چکے ہیں۔ تاہم گلو کار بلال سعید ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں اس واقعے پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔
علاوہ ازیں سیکریٹری اوقاف پنجاب نے اس واقعے پر مینیجر سرکل 4 اشتیاق احمد کو معطل کردیا ہے اور ڈائریکٹر فنانس عبدالوحید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔