یوتھ قرضہ اسلامی بینکوں کے ذریعے دینے کافیصلہ کیاہےمریم نواز

میرٹ ترجیح، وزیراعظم بھی قرضہ جاری نہیں کرسکیں گے،گفتگو،بینکوں کادورہ،بریفنگ لی


Numainda Express December 13, 2013
وزیراعظم ’’یوتھ قرضہ اسکیم‘‘ کی چیئرپرسن مریم نواز ایک بینک میں اسکیم فارم سے متعلق معلومات حاصل کررہی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

QUETTA: وزیراعظم ''یوتھ قرضہ اسکیم'' کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو قرضے پسنداورناپسندکی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف اورصرف میرٹ پرملیں گے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے راولپنڈی شہراورکینٹ کے نیشنل بینکوں کے دورے اوربینکوں کے باہر قرضہ فارموں کے حصول کیلیے قطاروں میں کھڑے نوجوان سے درپیش مسائل سے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پرخواتین نے کہاکہ یوتھ بزنس لون اسکیم اسلامی بینکاری کے ذریعے کی جانی چاہیے تاکہ عوام ربا اورسودکے غیر اسلامی نظام سے بچ سکیں۔ مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نوجوانوں کودرپیش مسائل سے لمحہ بہ لمحہ مکمل آگاہی حاصل کررہے ہیں،قرضے کیلیے تین چیکوں کی شرط ختم کرکے صرف ایک گارنٹی مانگی گئی ہے۔



انھوں نے کہاکہ قرضے میرٹ پرملیں گے حتیٰ کہ وزیراعظم نوازشریف نے یہ اصول سب سے پہلے خودپرلاگوکیاہے کہ وہ کسی ایک شخص کوبھی قرضہ جاری نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی کوئی کوٹہ سسٹم رکھا گیاہے بعد ازاں مریم نواز نے متعلقہ بینک افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی لیاین این آئی کے مطابق مریم نواز نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیاہے کہ قرضے اسلامی بینکوں کے ذریعے دیے جائیں گے تاکہ سودکے غیراسلامی سسٹم سے بچاجاسکے ، اس موقع پرنوجوان لڑکوں اورلڑکیوں نے'' وزیراعظم نوازشریف۔ زندہ باد،، اور ''نوجوانوںکی آواز۔ مریم نوازمریم نواز،،کے زبردست نعرے بھی لگائے ،بعد ازاں مریم نواز اپنے سیکیورٹی اسکواڈ کے ہمراہ اسلام آبادروانہ ہوگئیں۔