جاوید میانداد بھی سرفراز احمد کو جوتے لے کر میدان میں بھیجنے پر ناخوش

انگلینڈ میں کاپی پینسل والے کوچ ساتھ ہیں،کسی نے بات نہیں سنی،سابق قائد


Sports Reporter August 12, 2020
انگلینڈ میں کاپی پینسل والے کوچ ساتھ ہیں،کسی نے بات نہیں سنی،سابق قائد

KARACHI: جاوید میانداد بھی سرفراز احمد کو جوتے لے کر میدان میں بھیجنے پر ناخوش ہیں۔

جاوید میانداد نے کہاکہ 30 کھلاڑی ساتھ لے کر گئے ہیں، اس کے باوجود چیمپنز ٹرافی کے فاتح کپتان اور سینئر پلیئر کو پانی اور جوتے لے کر میدان میں بھیج کر کیا پیغام دیا گیا،دوسرے ملکوں کا کلچر مختلف ہے، ہمارے ہاں سینئر کا احترام کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز شروع ہوئی تو پاکستان کو اسپنرز سے بولنگ کرانا چاہیے تھی، میزبان ٹیم کو 1،1 رن حاصل کرنے میں دشواری ہوتی، میں نے ٹیم کو پیغام بھجوانے کی کوشش بھی کی مگر انگلینڈ میں کاپی پینسل والے کوچ ساتھ ہیں،کسی نے نہیں سنی، اگر کسی کے پاس عملی تجربہ ہے تو اسے میدان میں آزمانے سے ہی بات بنتی ہے، بہر حال ابھی بھی سیریز ختم نہیں ہوئی، غلطیوں سے سبق سیکھ کر کم بیک ہو سکتا ہے۔

مقبول خبریں