- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
محکمہ موسمیات نے پنجاب کےدریاؤں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی
لاہور: محکمہ موسمیات کی جاری کردہ فلڈ وارننگ کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں کے دوران چار دریاؤں میں سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ دریائے جہلم، چناب، راوی اور دریائے کابل کے بارشی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے، چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے اور راوی اور کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کی توقع ہے-
دوسری جانب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ فلڈ فور کاسٹ ڈویژن کی طرف سے فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کردی- صوبائی وزیر نے تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی-
محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد محکمہ کے تمام افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں- تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور سیلاب سے بچاؤ کے تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شل دی جاچکی ہے-فیلڈ میں مشینری پہنچا دی گئی ہے اور حفاظتی کیمپس لگا دیئے گئے ہیں-
ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب نے مجوزہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سیلابی علاقوں کے نقشے بنوا کر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچا دیئے ہیں –
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔