نئی گاڑیوں کی خریداری پر10ہزارتا ڈیڑھ لاکھ ٹیکس عائد

1000سی سی پر10ہزار،1500سے2200سی سی کی گاڑیوں پر70ہزار تا ڈیڑھ لاکھ ٹیکس دینا پڑیگا


Monitoring Desk December 15, 2013
کیپٹل ویلیو ٹیکس لگنے سے گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر10ہزارسے ڈیڑھ لاکھ تک کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آئی کے احکامات کی رو سے ایک ہزار سی سی گاڑی کی خریداری پر10ہزار، 13سو سے15سوسی سی کی گاڑیوں کی خریداری پر 30 ہزار روپے جبکہ15سو سے 22سو سی سی کی گاڑیوں کی خریداری پر70ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس لگنے سے گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایمنٹسی اسکیم سے کاروبار پہلے ہی تباہ ہوچکا ہے رہی سہی کسر اس نئے ٹیکس نے نکال دی ہے۔ گاہکوں نے بھی نئی گاڑی کی خریداری کو ناممکن قرار دے دیا ہے۔