سر ویوین رچرڈزکوئٹہ کی طرح گال گلیڈی ایٹرز کے بھی مینٹور ہوں گے

زبیر نذیر خان  جمعـء 4 ستمبر 2020
سابق ویسٹ انڈین کپتان بوجوہ دستیاب نہ ہوسکے تو شاہد خان آفریدی مینٹور کی ذمہ داری ادا کریں گے، ندیم عمر۔ فوٹو : فائل

سابق ویسٹ انڈین کپتان بوجوہ دستیاب نہ ہوسکے تو شاہد خان آفریدی مینٹور کی ذمہ داری ادا کریں گے، ندیم عمر۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  اپنے دور کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرح گال گلیڈی ایٹرزکے بھی مینٹور ہوں گے۔

گال گلیڈی ایٹرز ٹیم اونر ندیم عمر کے مطابق اگر لنکا پریمئیر لیگ کے لیے سابق ویسٹ انڈین کپتان بوجوہ دستیاب نہ ہوسکے تو شاہد خان آفریدی مینٹور کی ذمہ داری ادا کریں گے،رچرڈزکی موجودگی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند اور ان میں کامیابی کیلیے جوش و جذبہ بڑھ جاتا ہے۔

دوسری جانب  آفریدی کی ٹیم میں  شمولیت ہمارے لیے دہری خوشی کا باعث ہے،وہ ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں،ان کے آنے سے اسٹیڈیم بھر جاتا اور آؤٹ ہونے سے خالی ہوجاتا ہے، ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ ہمارا کپتان رہا اور آئندہ بھی رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔