علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

7 ستمبر تا 13ستمبر 2020


September 06, 2020
آپ کا یہ ہفتہ کیسا ہوسکتا ہے؟

BEIJING/WASHINGTON: 7 ستمبر تا 13ستمبر 2020

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
اس ہفتے آپ کی جاب اور آپ کا کیریئر اہم رہے گا، سوموار اور منگل جذباتی ہونے سے بچیں، آپ کی پلاننگ ٹھیک ہے لیکن آپ کا طریقہ کچھ نامناسب ہوسکتا ہے۔
جمعہ اور ہفتہ کو کوئی فیصلہ نہ کریں۔ ہفتہ اور اتوار آپ کے لیے مددگار دن ہیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
منگل ایک بہترین دن ہوسکتا ہے۔ گھر بیٹھ کے بزنس کرنے کی نئی راہیں اور نئے مشورے مل سکتے ہیں۔ آن لائن یا کالز پر بزنس میں اضافہ ممکن ہے۔ ہفتے اور اتوار بیرون ملک سے رابطے ہوسکتے ہیں۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
سوموار اور منگل کو مالی اضافہ ہونے کی امید ہے۔ بدھ کو کچھ اخراجات آپ کی آمدن پر خاصا اثر ڈال سکتے ہیں، جس کی وجہ سے اگلے دو دن آپ ذہنی طور پر پریشان رہ سکتے ہیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
آپ کے لیے یہ ہفتہ کافی پریشانیوں سے نجات دہندہ بن سکتا ہے۔
سوموار اور منگل کیریئر یا جاب کی وجہ سے آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری آرہی ہے، جمعہ کا دن کچھ پریشان کرسکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
مقدر کا ستارہ ساتھ دے رہا ہے، سفر ہونے کے امکان ہے، بزنس کے لیے کوئی نیا معاہدہ ہوسکتا ہے۔11 ستمبر کو امور طے کرتے وقت محتاط رہیں دھوکادہی کا اندیشہ ہے۔ آپ کے اندر خودمختاری کی خواہش شدید ہوسکتی ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
سوموار کو کوئی پریشانی ہوسکتی ہے، محتاط رہیں۔ آپ ہر اس عمل سے گریز کریں جو بعد میں آپ کے لیے شرمندگی کا باعث بنے۔ 9 ستمبر آپ کے مالی اضافے کی خبر لاسکتا ہے۔ ایک اچھا وقت ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
یہ ہفتہ کچھ عجیب ہوسکتا ہے۔ کچھ دوستی کے روپ میں چھپے ہوئے عزیز آپ کو فریب دے سکتے ہیں۔ ممکن ہے آپ کسی الجھن میں پھنس جائیں، لہٰذا اس ہفتے یہی مشورہ ہے کہ اپنے امور میں محتاط رہیں۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کا اور آپ کے بزنس کا سیارہ الٹا ہوچکا ہے۔ اس ہفتے بڑی پلاننگ اور لمبے عرصے کے بزنس کے معاملے میں محتاط رہیں، سوموار کو کوئی غلطی ہوسکتی ہے، ہفتہ اور اتوار امید ہے آپ درست فیصلہ کرسکیں گے۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبر تا 22 دسمبر
سوموار اور منگل اچانک مالی فائدہ ہونے کا امکان ہے، یا وراثتی امور میں کوئی مثبت پیش رفت ہوسکتی ہے۔ ہفتے اور اتوار کو اسی سلسلے میں کچھ پیچیدگیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، محتاط رہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
ازدواجی اور شراکتی حوالے سے ایک اہم ہفتہ ہوسکتا ہے۔ شراکت دار سے کچھ معاملات پر اختلاف ہوسکتا ہے، آپ کو بزنس کی ترقی کے لیے آسانیاں ملیں گی۔ کوئی اہم معاہدہ بھی ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
ابتدائی دو دن لگے گا کہ آپ کی مرضی کے مطابق سب کچھ ہورہا ہے لیکن اس ہفتے کے آخری دنوں میں آپ کسی وہم میں پڑسکتے ہیں یا کوئی آپ کو مس گائیڈ کرنے کی کوشش کرے گا، اور آپ اپنا کام خراب خود کرسکتے ہیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
یہ ہفتہ آپ کے لیے کئی خوش خبریاں لاسکتا ہے، دو سے تین راستوں سے مالی فائدہ ہونے کی واضح امید ہے۔ ازدواجی حوالے سے کچھ الجھنیں برقرار رہنے کا اندیشہ ہے، اس سلسلے میں محتاط رہیں۔

مقبول خبریں