افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ

وکیل راؤ  ہفتہ 5 ستمبر 2020
وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کابینہ ارکان کی مشاورت سے ان کی تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے، ذرائع (فوٹو : فائل)

وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کابینہ ارکان کی مشاورت سے ان کی تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے، ذرائع (فوٹو : فائل)

 کراچی: سندھ حکومت نے گریڈ 21 کے سینئر افسر افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کابینہ ارکان کی مشاورت سے ان کی تقرری کی منظوری بھی دے دی۔

سندھ حکومت کے باوثوق ذرائع نے افتخار شالوانی کی ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے ان کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جبکہ دیگر شہروں کی بلدیاتی کونسلز میں بھی سرکاری افسران کو ہی ایڈمنسٹریٹر تعنیات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افتخار شالوانی کو  گزشتہ ماہ کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ تعنیات کیا گیا تھا۔ اب انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کے بعد ان سے سیکریٹری محکمہ بلدیات کی ذمہ داریاں واپس لے لی جائیں گی۔

یاد رہے کہ افتخار شالوانی کراچی میں بطور کمشنر ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ صوبے میں بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے چار روز بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔