بھارتی ایتھلیٹس نے ڈوپنگ قواعد کی دھجیاں اڑادیں

ساڑھے چار برسوں میں 500 اسپورٹس مین ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی سے دوچار ہوئے


Sports Desk December 16, 2013
ساڑھے چار برسوں میں 500 اسپورٹس مین ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی سے دوچار ہوئے فوٹو؛فائل

گذشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران 500 بھارتی ایتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹس میں ناکام رہے ہیں، ان میں زیادہ تر ایتھلیٹس کا تعلق ویٹ لفٹنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس سے ہے۔

آئی اے اے ایف کی رپورٹ کے مطابق43 دھوکا دہی واقعات کے ساتھ بھارت دنیا کا دوسرا جبکہ 44 واقعات کیساتھ روس پہلا بڑا ملک ہے جسکے ایتھلیٹس کو معطلی کا سامنا ہے ۔بھارت کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے 500 افراد گذشہ ساڑھے چار برسوں کے دوران ناڈا کی جانب سے ہونیوالے ڈرگ ٹیسٹس میں ناکام ہوچکے ہیں ، ان ایتھلیٹس میں بیشتر کا تعلق ویٹ لفٹنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس سے ہے۔

 photo 11_zps2843c3cf.jpg

500 ایتھلیٹس جنوری 2009 سے جولائی 2013 تک ملک کی اہم ڈوپنگ ایجنسی کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے خلاف پائے گئے جبکہ اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری پینل نے 423 ایتھلیٹس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان نتائج کا اعلان نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے آر ٹی آئی کے جواب میں کیا ہے۔ آئی اے اے ایف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 43 دھوکا دہی واقعات کے ساتھ بھارت دنیا کا دوسرا جبکہ 44 واقعات پرروس کا پہلا نمبر ہے۔

مقبول خبریں