- پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
- پی سی بے نے کریبئین پریمئر لیگ میں کھیلنے کی اعظم خان کی درخواست مسترد کردی
- اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان
- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
- ڈپریشن میں مبتلا طلبا کی تعداد میں 135 فی صد اضافہ
- آئی فون صارفین کو سماعت کی حفاظت کے لیے اہم سیٹنگ چیک کرنے کا مشورہ
- ججز کی تقرری کے طریقۂ کار کا ترمیمی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے منظور
- پی ٹی آئی کا ملک گیر 17 جلسوں کا اعلان
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی
- لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
- دوسرا ون ڈے: نیدر لینڈز کے 187 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
- ملاکنڈ میں عسکریت پسندی کیخلاف وزیراعلی ہاؤس کے پی کا گھیراؤ کرینگے، سراج الحق
- حکومت کا سونے کی درآمد پر لگی پابندی ہٹانے پر غور
- عمران خان کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی
- حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
- یہ 70کی دہائی نہیں کہ پاگل پن میں کوئی کسی جماعت کو تحلیل کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- سینیٹر الیاس بلور کو نوسربازوں نے ٹھگ لیا
- اعظم سواتی کا کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ
پی ایس ایل؛ عثمان خواجہ جلوہ گر ہونے کیلیے بے تاب

پاکستانی شائقین کے سامنے کرکٹ کھیلنے کی خواہش ہے،آسٹریلوی کرکٹر۔ فوٹو: فائل
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پی ایس ایل میں جلوہ گر ہونے کیلیے بے تاب ہیں۔
آسٹریلوی ٹاپ آرڈر بیٹسمین عثمان خواجہ ان دنوں اپنی قومی ٹیم سے باہر ہیں، ایسے میں انھیں اپنی جائے پیدائش پاکستان جانے اور وہاں پرپی ایس ایل میں حصہ لینے کی شدید خواہش ہے، وہ ویسے بھی دنیا بھر میں کھیلی جانے والی لیگز کا حصہ بننا چاہتے ہیں،اس میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل ہے۔
ایک انٹرویو میں عثمان خواجہ نے کہاکہ میں نے دنیا کے کئی ٹورنامنٹس میں ابھی تک حصہ نہیں لیا، اگرچہ میں آئی پی ایل اور انگلینڈ میں ٹی 20 کرکٹ کھیل چکا مگر کیریبیئن لیگ یا پی ایس ایل میں ابھی تک حصہ نہیں لیا، ان میں شرکت کی خواہش ہے۔
عثمان خواجہ کو پاکستان میں کافی پسند کیا جاتا اور وہ بھی اپنے مداحوں کے سامنے کھیلنا چاہتے ہیں، اس بارے میں انھوں نے کہا کہ میری فیملی کا تعلق پاکستان سے ہے، میں خود بھی وہیں پیدا ہوا تھا، اس لیے ایک دن واپس وہاں جانا چاہوں گا، میں گذشتہ 11، 12 سال سے پاکستان نہیں گیا، مجھے وہاں پر کافی سپورٹ حاصل ہے، اس لیے جانا اور کچھ لوگوں سے ملنا کافی اچھا ہوگا۔
واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے اب تک آسٹریلیا کی 44 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی 20 میچز میں نمائندگی کا اعزاز پایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔