مشرف کیخلاف مقدمہ کانٹوں کا ہار بن جائے گا شجاعت

کابینہ کی منظوری کے بغیر تمام کارروائی انصاف کے اصولوں کیخلاف اور انتقامی ہے، شجاعت


News Agencies December 16, 2013
حکومت جینا حرام کرنیوالی مہنگائی اور اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کامقدمہ جس تیزی سے چلایاجا رہا ہے وہ بالآخر اس حکومت کے گلے میں کانٹوں کا ہار بن جائے گا کیونکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیریہ تمام کارروائی انتقامی اورانصاف کے اصولوں کیخلاف کی گئی ہے۔

اتوار کو ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ اب تک کی خبروں سے یہ تاثر ابھرتاہے کہ کابینہ کی باقاعدہ کارروائی میں یہ مقدمہ زیربحث آیا نہ کوئی فیصلہ کیاگیا،یہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ وفاقی کابینہ میں اگرکوئی فیصلہ ہواہے تو حکومت کواس کا حوالہ دیناچاہیے تھا،بعض وجوہات کی بناپراس مقدمے کے نہایت سنگین نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔

 photo 15_zps026f0bc6.jpg

شجاعت حسین نے کہاکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، بیروزگاری عروج پرہے،آٹا، چاول اوردیگر اشیائے خوردنی کی قیمتیں ناقابل برداشت حدتک پہنچ چکی ہیں، غریب آدمی کیلیے زندگی گزارنا مشکل ہوچکا، گیس اوربجلی کے بلوں نے لوگوں کاجینا حرام کردیاہے،عوام کے ان بنیادی مسائل پرحکومت کی کوئی توجہ نہیں اوروہ عوام سے کیے گئے اپنے تمام وعدے فراموش کرچکی ہے۔

مقبول خبریں