6 ماہ بعد جمود ٹوٹنے لگا بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ

جولائی 2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2019 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 5.88 فیصد تھی


Business Reporter September 16, 2020
بڑی صنعتیں کورونا کے اثرات سے باہر نہ آسکیں، کئی کی پیداوار میں اضافہ اور کئی کی پیداوار میں کمی آئی، ادارہ شماریات (فوٹو، فائل)

مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداواری نمو پر چھایا جمود 6 ماہ کے بعد ختم ہونا شروع ہوگیا اور جولائی 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی 2019 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 5.88 فیصد تھی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس ( وفاقی ادارہ شماریات) کے مطابق جولائی 2020 میں 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 ماہ بعد نمو ریکارڈ کی گئی۔

معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی بیشتر صنعتیں کورونا کے معاشی اثرات سے باہر نہ آسکیں۔ لیدر مصنوعات کی پیداوار 36 فیصد کم رہی۔ برقی آلات کی پیداوار جولائی میں 33 فیصد کم رہی۔

مقبول خبریں