- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
سلمان بٹ کے بعد سمیع اسلم کا بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار
ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔
سمیع اسلم کو بلوچستان سکینڈ الیون ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا تھا، ان کی جگہ اب عظیم گھمن کو قیادت کی یہ ذملہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم نے ٹیم انتظامیہ کو بائیوببل کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے وہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ٹیم انتطامیہ نے کرکٹر کا ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا موقف تسلیم کرلیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عرفان جونیئر کا ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کرآسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ
سمیع اسلم نے گزشتہ برس دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 6 رنز بنائے تھے۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر اس بار انہیں سکینڈ الیون میں جگہ دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم سکینڈ الیون میں شامل کیے جانے پر ناخوش ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ایونٹ سے نام واپس لے لیا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے سمیع اسلم کے ایونٹ سے دستبردار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر نے اپنی والدہ کے بیمار ہونے کا بتایا ہے، ان کی عدم دستیابی کے بارے میں بورڈ کو اطلاع دے دی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے مایوس ہوکر کھلاڑی بیرون ملک منتقل ہونا شروع
بورڈ ترجمان کے مطابق سمیع اسلم نے کسی سے اختلافات کی بنا پر ایونٹ میں شرکت سے انکار نہیں کیا، وہ قائد اعظم ٹرافی میچز میں حصہ لیں گے۔ سمیع اسلم سے پہلے سلمان بٹ اور محمد عرفان جونیئر بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کرچکےہیں۔ رمیز راجہ جونیئر کی امریکہ روانگی کی اطلاعات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔