نیلسن منڈیلا پر بننے والی فلم ’’منڈیلا لانگ واک ٹو فریڈم‘‘ کا آخری ٹریلر ریلیز

ہدایتکار یہ بائیوگرافیکل فلم1994میں شائع ہونے والی نیلسن منڈیلا کی کتاب’’لانگ واک ٹو فریڈم‘‘سے اخذ کرکے بنائی


این این آئی December 18, 2013
ہدایتکار یہ بائیوگرافیکل فلم1994میں شائع ہونے والی نیلسن منڈیلا کی کتاب’’لانگ واک ٹو فریڈم‘‘سے اخذ کرکے بنائی ۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکی زندگی پر بننے والی فلم ''منڈیلا:لانگ واک ٹو فریڈم''کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکار جسٹن شیڈوک نے یہ بائیوگرافیکل فلم1994میں شائع ہونے والی نیلسن منڈیلا کی کتاب''لانگ واک ٹو فریڈم''سے اخذ کرکے بنائی ہے جس میں ادریس ایلبا (نیلسن منڈیلاکا)مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ منڈیلا کی غیر معمولی زندگی کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی اْنکے بچپن سے لے کر افریقی ملک کے جمہوری صدر منتخب ہوکر عہدے کا حلف اْٹھانے تک اور بعد ازاں پیش آنے والی مشکلات کے گردگھومتی نظر آئیگی۔منڈیلا کی زندگی کے اوراق کو کھنگالتی یہ سوانحی ڈرامہ فلم 25دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مقبول خبریں