زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 90 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی غیرملکی حکومتی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔


Business Reporter September 25, 2020
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی غیرملکی حکومتی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے زخائر میں 18 ستمبر کو ہفتہ کے اختتام پرسرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 70 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی غیرملکی حکومتی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 90 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 20 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 

مقبول خبریں