فرانس نامعلوم افراد کی فائرنگ4 افراد ہلاک

لاشیں سوئٹزر لینڈ سرحد کے قریب سے ملیں،فائرنگ کرکے ماراگیا،زخمی بچی اسپتال منتقل


INP September 07, 2012
لاشیں سوئٹزر لینڈ سرحد کے قریب سے ملیں،فائرنگ کرکے ماراگیا،زخمی بچی اسپتال منتقل فوٹو: فائل

فرانس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے4 افراد ہلاک اور8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

جمعرات کو فرانسیسی پولیس کے مطابق ایک سڑک سے4 افرادکی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سوئٹزر لینڈ کی سرحد کے قریب ایک جھیل کے پاس پارکنگ میں کھڑی بی ایم ڈبلیو کار میں سے 3 افرادکی لاشیں ملی ہیں، گاڑی پر برطانیہ کی نمبرپلیٹ ہے، چوتھی لاش ایک بائیک رائیڈر کی ہے۔ تمام افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا جبکہ جائے وقوعہ سے ایک 8 برس کی بچی شدید زخمی حالت میں ملی ہے۔