پاکستان کیلیے اعزاز، نوجوان تن ساز آرنلڈ کلاسک 2021ء کے لیے پھر منتخب

زبیر نذیر خان  پير 5 اکتوبر 2020
یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ عبدالمالک کو آرنلڈ  کلاسک کے لیے منتخب کیا گیا ہے (فوٹو : فائل)

یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ عبدالمالک کو آرنلڈ کلاسک کے لیے منتخب کیا گیا ہے (فوٹو : فائل)

 کراچی: پاکستان کو عالمی باڈی بلڈنگ میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، نوجوان تن ساز عبدالمالک کو عالمی تن سازی کے مقابلے آرنلڈ کلاسک 2021ء کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ عبدالمالک کو آرنلڈ  کلاسک کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مقابلے 4 سے 7 مارچ تک امریکا کے شہر اوہایو میں منعقد ہوں گے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے عبدالمالک نے پہلی مرتبہ 2019ء میں عالمی تن سازی کے مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ رواں سال عبدالمالک ورلڈ کلاسک میں تیسرے نمبر پر رہے۔

Abdul Malik Arnold classic 2

وہ گزر اوقات کے ساتھ کراچی کے بازاروں میں خواتین کے پرس فروخت کرتے رہے اور تن سازی کے اخراجات پورا کرنے کے لیے فٹنس ٹرینر حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

شکاگو سے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالمالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور وہ کامیابی کے لیے بہت پرامید ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔