سندھ بھر میں موٹر سائیکل پر عائد پابندی کا اطلاق ہوگیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، صحافیوں، خواتین، بزرگ اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔


Staff Reporter October 08, 2020
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، صحافیوں، خواتین، بزرگ اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ (فوٹو: فائل)

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد کی جانے والی پابندی کا اطلاق نافذ العمل ہوگیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد کی جانے والی پابندی کا اطلاق بدھ کی شب 12 بجے سے نافذ العمل ہوگیا۔ جو آج رات 12 بجے تک جاری رہیگا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں ، صحافیوں ، خواتین ، بزرگ اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سندھ حکومت کراچی سمیت حیدر آباد ، سکھر ، میر پور خاص ، خیر پور اور لاڑکانہ میں موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے بند رہیگی ، موبائل فون سروس جلوس کے راستوں اور مجالس کے اطراف بند رکھی جائیگی۔

 

مقبول خبریں