بابر اعظم بائیو سیکیور ببل میں رہنے کے عادی ہوگئے

کورونا وائرس کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند اورڈومیسٹک سیزن کا آغاز قابل ستائش عمل ہے، کپتان


Sports Reporter October 08, 2020
کورونا وائرس کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند اورڈومیسٹک سیزن کا آغاز قابل ستائش عمل ہے، کپتان۔ فوٹو: فائل

بابر اعظم بائیو سیکیور ببل میں رہنے کے عادی ہوگئے۔

دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ ڈھائی ماہ اور پھرسمرسٹ کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بیٹسمین مختصر وقفے کے بعد اب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کے لیے ایک بار پھر راولپنڈی میں بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے، انھوں نے کہاکہ مجھے اس ماحول میں رہنے کی عادت ہوچکی، کورونا وائرس کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند اورڈومیسٹک سیزن کا آغاز قابل ستائش عمل ہے۔

انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی،زمبابوے سے سیریز میں بھرپور تیاری کے ساتھ بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا، ہوم گراؤنڈ پر فتوحات کا اعتماد لیے کیویز کے دیس جائیں گے۔

مقبول خبریں