ایل پی جی 5 روپے مہنگی گھریلو سلنڈر کی قیمت 60 روپے بڑھ گئی

گیس درآمد نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی، عرفان کھوکھر


Numainda Express October 09, 2020
گیس درآمد نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی، عرفان کھوکھر فوٹو: فائل

WASHINGTON: مقامی مارکیٹ میں گیس 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

سردیوں سے پہلے ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں گیس 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہوگیا۔ جھوٹے الزامات کی وجہ سے پریشان ایل پی جی امپورٹرز نے گیس درآمد کرنے سے ہاتھ روک لیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے وزیر اعظم کو معاملے کی چھان بین کے لیے خط لکھ دیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر انٹلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن، ان لینڈ ریونیو، کراچی عاصم افتخارکے بے بنیاد الزامات نے مارکیٹ میں خوف وہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔ اگر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو نہ روکا گیا توسردیوں میں غریب عوام کا چولہا بھی سرد ہو جائیگا۔ مسلئے کو حل نہ کیا گیا تو آئندہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔

مقبول خبریں