افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اشیا پر اسٹیمپ لازمی برقرار رکھی جائے ٹائر انڈسٹری

اشیا پراسٹیمپ نہ لگانے کے عمل سے اسمگلنگ کوفروغ ملتا ہے اوریہ اشیاپاکستان میں پھیل جاتی ہیں، ترجمان جنرل ٹائرربڑکمپنی


Business Reporter October 14, 2020
اشیا پراسٹیمپ نہ لگانے کے عمل سے اسمگلنگ کوفروغ ملتا ہے اوریہ اشیاپاکستان میں پھیل جاتی ہیں، ترجمان جنرل ٹائرربڑکمپنی (فوٹو: فائل)

ٹائر بنانے والی صنعت نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ افغانستان جانے والی اشیا پر اسٹیمپ کی موجودگی لازمی برقرار رکھی جائے۔

جنرل ٹائر ربڑ کمپنی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ اشیا پر اسٹیمپ نہ لگانے کے عمل سے اسمگلنگ کو فروغ ملتا ہے اور یہ اشیاپاکستان میں پھیل جاتی ہیں۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاپر اسٹیمپ نہ لگانے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ یہ مقامی انڈسٹری کے تباہی کا باعث ہے۔

 

مقبول خبریں