پی سی بی کا بابراعظم کو مزید ایک سال ٹی ٹوئنٹی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

محمد یوسف انجم  بدھ 14 اکتوبر 2020
بابر اعظم کی بطور کپتان مدت میں ایک سال توسیع کا باقاعدہ اعلان پی سی بی جلد کرے گا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

بابر اعظم کی بطور کپتان مدت میں ایک سال توسیع کا باقاعدہ اعلان پی سی بی جلد کرے گا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی سی بی نے بابراعظم کو مزید ایک سال ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو مزید ایک سال ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے ان کا تقرر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 تک کیا گیا تھا، آسٹریلیا میں طے یہ ورلڈکپ کووڈ کی وجہ سے ملتوی ہوچکا ہے اب اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم اب ورلڈکپ 2021 تک ذمہ داریاں نبھائیں گے، بابر اعظم کی بطور کپتان مدت میں ایک سال توسیع کا باقاعدہ اعلان پی سی بی جلد کرے گا۔ بابراعظم قومی ون ڈے ٹیم کے قائد بھی ہیں جب کہ اگلے مرحلے میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔